ممبئی: 339 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں اتری ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی اننگ کی شروعات بہت ہی خراب رہی ۔32 رنوں کے مجموعی اسکور پر یاستیکا بھاٹیہ محض چھ رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔سمرتی مندنا بھی 29 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ریچا گھوش 19 رن بنا کر ویرہم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئی ۔اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور تین رنوں کے انفرادی اسکور پر ویرہم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئیں۔۔ہندوستان کی پوری ٹیم 32.4 اوورز میں 148 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔جارجیہ وئیرہم کو تین جبکہ اشکاٹ،ایلانا کنگ اور سدرلینڈ کو دو دو وکٹ ملے۔
اس سے قبل وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آج ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی فوبی لچفیلڈ اور ایلیسا ہیلی کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 189 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ لچفیلڈ نے 125 گیندوں میں 16 چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 119 رنز بنائے۔ وہیں کپتان الیسا ہیلی نے 85 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔ ایلیز پیری 16 رنز، ایشلے گارڈنر 30، اینابیل سدرلینڈ 23 رنز، بیتھ مونی تین رنز اور تالیا میک گرا صفر پر آؤٹ ہوئیں۔ جارجیا ویرہم 11 اور ایلانا کنگ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 338 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔