اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے خلاف ہندوستانی خواتین کی تاریخی جیت

Indian Womens Cricket Team Defeats England دیپتی شرما (39 رن پر نو وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے ٹیسٹ میں میچ کے تیسرے دن سنیچر کو انگلینڈ کے کے خلاف 347 رن کی تاریخی جیت حاصل کی۔

خاتون ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی تاریخی جیت
خاتون ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی تاریخی جیت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 9:01 PM IST

ممبئی:پہلی اننگز میں 126 رن پر انگلینڈ کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی دیپتی نے دوسری اننگز میں بھی 32 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیے جبکہ پوجا وستراکر نے تین وکٹ لئے۔ 479 رنوں کے ہدف کو پار کرنے اتری انگلینڈ نے تیز شروعات کی۔ سلامی بلے باز سوفیا ڈنکلے اور ٹیمی بیومونٹ نے چوکوں کی جھڑی لگا دی۔

اس دوران وستراکر کو گیند پکڑائی جنہوں نے جلدی جلدی تین وکٹ لے کر انگلینڈ کو مشکل میں ڈال دیا اور انگلینڈ کا اسکور 68/4 ہوگیا۔ انہوں نے سب سے پہلے ڈنکل کو 15 رن پر گلی میں ہرنیل دیول کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اگلی ہی گیند پر انہوں نے نٹ سائیور برنٹ کا وکٹ اڑادیا۔ پھر بڑی مچھلی ہیدر نائٹ کو 21 رن کے نجی اسکور پر یاستکا بھاٹیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

کپتان ہرمن پریت کور دیپتی کو لے کر آئیں جنہوں نے پہلی اننگز میں 5/7 کا اہم اسکور حاصل کیا جو انگلینڈ کی شکست کا باعث بنا۔ انہوں نے ڈینیل ویاٹ کو 12 رنز پر راجیشوری گائیکواڑ کے ہاتھوں سلپ میں کیچ کرایا اور اپنے اگلے اوور میں ایمی جونز کو پانچ رنز پر شیفالی ورما کے ہاتھوں مڈ وکٹ پر کیچ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:سچن تنڈولکر کے بعد دھونی کا جرسی نمبر سات ریٹائر

کریٹ کراس (16) اور لارن فائلر (صفر) کو دیپتی نے کلین بولڈ کر دیا، اس سے پہلے راجیشوری نے لارین بیل کو آٹھ رن پر جیمیمہ روڈرگز کے ہاتھوں کیچ کرا کے آخری جھٹکا دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details