کولکتہ:بھارت کے سابق کرکٹر اور بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم "پرفیکٹ" ہے اور آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے۔ بھارت 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز کرنے والا ہے اور بانگر نے یہ بات پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر محمد رضوان کے حوالے سے کہی۔ بانگر نے اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو ایونٹ میں کہاکہ"بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کچھ اچھے میچ کھیلے ہیں۔ بھارت زیادہ مکمل ٹیم ہے اور ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے۔" Sanjay Bangar on Indian Players Performance
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان بلے بازی کے شعبے میں واضح طور پر بابر اور رضوان پر منحصر ہے جب کہ بھارتی ٹیم واقعی چند کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے، ہمارے پاس چار یا پانچ میچ ونر ہیں اور وہ زبردست فارم میں ہیں، اس لیے بیٹنگ کے نقطہ نظر سے بھارتی ٹیم بہتر پوزیشن میں ہے۔" باؤلنگ پر بات کرتے ہوئے بانگر نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز میں تیز رفتار ہے لیکن ہندوستانی باؤلرز سوئنگ کے ہتھیار کا مکمل استعمال جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ بولنگ سائیڈ کو دیکھیں تو ان کے پاس (پاکستان) کی رفتار ہے لیکن ہندوستانی ٹیم میں یہ مہارت ہے کہ جسپریت بمراہ کی جگہ دیپک چاہر فٹ ہوتے ہیں تو آپ ان کی گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیتوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ ارشدیپ سنگھ بالکل اسی طرح کا لیفٹ آرم باؤلر ہے جس کی ہمیں تلاش تھی۔ وہ گیند کو دونوں طرف سوئنگ کر سکتا ہے۔ میرے خیال میں ہندوستانی ٹیم کے پاس پیس شعیہ کی کمی ہے، لیکن وہ اس مہارت کا استعمال کرتے ہیں۔