ممبئی: آل انڈیا ویمنز سلیکشن کمیٹی نے یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے سلہٹ میں کھیلے جانے والے ویمنز ایشیا کپ ٹی20 چیمپئن شپ 2022 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی۔ Indian squad for Women's Asia Cup 2022 announced
ایشیا کپ میں بھارتی خواتین ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی۔ شفالی ورما، رچا گھوش، اسنیہ رانا، دیالن ہیمالتھا، میگھنا سنگھ، رینوکا ٹھاکر، رادھا یادیو اور کے پی نوگیرے جیسی کھلاڑی پہلی بار خواتین کے ایشیا کپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ جب کہ تانیہ بھاٹیہ، سمرن دل بہادر کو اسٹینڈ بائی پلیئرز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ویمن ایشیا کپ 2022 کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی جس کا فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔