اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Indian Squad for T20 Series Against South Africa: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عمران ملک کا بھی انتخاب - Umran malik

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جس میں ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کو سونپی گئی ہے۔ روہت شرما کے ساتھ ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ٹی 20 سیریز میں ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کے لیے ڈیبیو کریں گے۔ Indian Squad for T20 Series Against South Africa

جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک
جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک

By

Published : May 22, 2022, 6:30 PM IST

Updated : May 22, 2022, 7:12 PM IST

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بی سی سی آئی نے کے ایل راہل کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے تیز رفتار گیند باز عمران ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی T20 انٹرنیشنل گھریلو سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں متوقع طور پر شامل کیا گیا ہے۔ عمران اب تک سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 13 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

عمران کے ساتھ، پنجاب کنگز کے ڈیتھ اوورز کے ماہر ارشدیپ سنگھ کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ باقاعدہ کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی، تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد شامی سبھی کو وائٹ بال سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جس میں رشبھ پنت نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں روہت شرما انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بھارتی ٹیسٹ ٹیم 15 جون کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں یکم سے 5 جولائی تک ہونے والے واحد ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی ٹیسٹ ٹیم میں چیتشور پجارا کی واپسی ہوئی ہے پجارا کو سسیکس کے لیے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کا پھل ملا ہے۔ Indian Squad for T20 Series Against South Africa

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، شریس ائیر، رشبھ پنت (نائب کپتان)، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ائیر، یوزیوندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل ، آر بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک۔

ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، شبھمن گل، ویراٹ کوہلی، شریس ائیر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، آر جڈیجہ، آر اشون، شاردل ٹھاکر ، محمد شامی، جسپریت بمراہ، محمد سراج، امیش یادیو اور پرسدھ کرشنا۔

Last Updated : May 22, 2022, 7:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details