اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Indian Football Federation سیف کپ: پاکستانی ٹیم کی ہندوستان آمد تقریباً یقینی

پاکستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم کا 21 جون سے کرناٹک کے بنگلورو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف) چیمپئن شپ کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنا تقریباً طے ہے۔

سیف کپ: پاکستانی ٹیم کی ہندوستان آمد تقریباً یقینی
سیف کپ: پاکستانی ٹیم کی ہندوستان آمد تقریباً یقینی

By

Published : Jun 19, 2023, 9:00 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے جنرل سیکریٹری شاجی پربھاکرن نے بتایا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پیر کو ہندوستان آنے کے لیے ویزا مل جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کے منگل کو ہندوستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ میزبان ٹیم کے خلاف اس کا پہلا میچ بدھ کی شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پاکستان فٹبال ٹیم کا نو سالوں میں پہلا دورہ ہندوستان ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کے عہدیداروں کو اتوار کو ماریشس میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں اپنے پاسپورٹ لینے کے لیے جانا تھا، لیکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے انہیں انتظار کرنے کو کہا کیونکہ اے آئی ایف ایف ویزا کا انتظام کرنے سے قاصر تھا۔ پاکستانی ٹیم کوشش کر رہی تھی۔

پاکستانی ٹیم کو اتوار کی صبح ہندوستان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن وقت پر ویزے نہ ملنے کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں میزبان ماریشس، کینیا اور جبوتی کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے ماریشس میں ہے۔ اگر پاکستان پیر کو بھی ویزا حاصل کرنے میں ناکام رہا تو اسے اپنے خرچ پر ماریشس میں ہی رہنا پڑے گا۔ اگر ٹیم منگل کی صبح ہندوستان نہیں پہنچ سکی تو ہندوستان کے خلاف پہلا میچ کھیلنا ان کے لیے مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Football Team ہندوستانی فٹ بال ٹیم بالاسور متاثرین کے لیے کرے گی 20 لاکھ روپے کا عطیہ

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ایک ذریعے نے کہاکہ آپ نہیں سمجھ سکتے کہ ہم گزشتہ تین دنوں میں کس تناؤ سے گزرے ہیں۔ ہر کوئی پریشان ہے کہ ہمیں ویزا ملے گا یا نہیں؟ تمام کھلاڑی سیف کپ کے حوالے سے پرجوش تھے لیکن ویزے کے مسئلے نے انہیں پریشان کر دیا ہے۔ذرائع نے کہاکہ ’اگر ہم 21 جون کو یا میچ سے ایک رات پہلے ہندوستان پہنچتے ہیں تو منتظمین کو ہندوستان کے خلاف ہمارا مقابلہ ملتوی کردینا چاہیے۔‘‘

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details