اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Jasprit Bumrah Likely To Be Ruled Out جسپریت بمراہ آئی پی ایل سے باہر ہوئے تو ان کی جگہ کون لے گا - آئی پی ایل 2023 سیزن مارچ سے شروع

آئی پی ایل 2023 شروع ہونے سے پہلے ہی ممبئی انڈینز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ جسپریت بمراہ آئی پی ایل کے اس سیزن سے باہر ہو سکتے ہیں، لیکن اب سوال یہ ہے کہ پھر بمراہ کی جگہ کون لے گا؟ Jasprit Bumrah Likely To Be Ruled Out

Jasprit Bumrah Likely To Be Ruled Out Of IPL 2023
جسپریت بمراہ آئی پی ایل سے باہر ہوئے تو ان کی جگہ کون لے گا

By

Published : Feb 27, 2023, 1:17 PM IST

نئی دہلی: کرکٹ شائقین بھارتی ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے دوبارہ میدان میں آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سبھی کو توقع تھی کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے سیزن میں فٹ ہو کر واپسی کریں گے، لیکن اب جو خبریں سامنے آرہی ہیں ان کے مطابق وہ پورے سیزن سے باہر رہ سکتے ہیں۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل کے شروع ہونے سے پہلے ہی زور کا دھچکا لگا ہے۔

جسپریت بمراہ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں فاسٹ بولر ری ہیب سے گزر رہے ہیں اور وہ کچھ عرصے سے وہاں باؤلنگ کی مشق بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں توقع کی جا رہی تھی کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری 2 میچوں میں کھیلتے نظر آ سکتے ہیں، لیکن سلیکٹرز نے ان کی فٹنس کی بنیاد پر کوئی خطرہ مول لیے بغیر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا۔

گذشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے عین قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران کھیلے تھے، لیکن اس کے بعد انہیں کمر کی تکلیف کے باعث باہر ہونا پڑا تھا۔ اب تقریباً 8 ماہ گزر چکے ہیں ان کی فٹنس کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق توقع کی جا رہی تھی کہ وہ آئی پی ایل 2023 کے سیزن سے واپسی کریں گے، لیکن کرک بز کی ایک خبر کے مطابق وہ اس پورے سیزن سے بھی باہر رہ سکتے ہیں۔

جسپریت بمراہ ممبئی انڈینز کا ایک بہت اہم حصہ ہیں، جو آئی پی ایل کی تاریخ کی اب تک کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے۔ ان کے باہر ہونے کی وجہ سے اس کا اثر ٹیم کے بولنگ آرڈر پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں فرنچائز کے لیے ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کا متبادل تلاش کرنا آسان کام نہیں ہوگا۔ تاہم ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جوفرا آرچر، جو کہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے گزشتہ پورے سیزن کے لیے باہر ہو گئے تھے، آئندہ سیزن میں ٹیم کے لیے بمراہ کی غیر موجودگی میں فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details