ساؤتھپمٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر نازیبا تبصرہ کرنے والے دو شائقین کو میدان سے باہر کردیا گیا۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا "ہمیں یہ رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں پر نازیبا تبصرہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہماری سکیورٹی ٹیم نے ان شائقین کی شناخت کرکے انہیں میدان سے باہر کردیا ہے۔"
آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا "ہم کرکٹ میں کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک سلوک کو قبول نہیں کریں گے۔"
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم کے بلاک ایم میں بیٹھے دو شائقین نے نازیبا تبصرہ کیا جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود سکیورٹی اہلکار فوری طور پر فعال ہوگئے۔ کچھ مداحوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس کے بعد آئی سی سی نے کارروائی کی۔"