وراٹ نے اپنے اب تک کے شاندار کرکٹ کیریئر Virat's Cricket Career میں کئی سنگ میل حاصل کیے ہیں اور وہ جمعہ کو موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) اسٹیڈیم میں اپنے آپ کو پروقار سطح پر پائیں گے، جب وہ 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بھارت کے 12ویں اور دنیا کے 71ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔
ان سے پہلے سچن ٹیندولکر، راہل دراوڈ، وی وی ایس لکشمن، انیل کمبلے، کپل دیو، سنیل گواسکر، دلیپ وینگسرکر، سورو گنگولی، ایشانت شرما، ہربھجن سنگھ اور وریندر سہواگ 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ 100th Test Match Of Virat
یہ یقینی طور پر ایک آل فارمیٹ کرکٹر کے لیے ایک اہم حصولیابی ہے اور خاص طور پر تب، جب اس کا پورا کیریئر ٹی20 کے دور میں چلاہو۔ سنیل گواسکر، سچن ٹیندولکر یا یہاں تک کہ راہل دراوڈ جیسے دیگر ہندوستانی بلے بازوں کے برعکس ویراٹ کا ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کا راستہ انتہائی شانداررہا ہے۔
وراٹ کے لیے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے پی سی اے نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پی سی اے نے چنڈی گڑھ کے مختلف مقامات پر کوہلی کو مبارکباد دینے والے بڑے بڑے بورڈ لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ایس بندرا کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کوہلی کو مبارکباد کے پیغامات والے بینرز لگائے گئے ہیں۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ پی سی اے کی جانب سے وراٹ کا ہوٹل سے اسٹیڈیم تک استقبال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ پی سی اے کی جانب سے ویراٹ کو ایک سلور شیلڈ بھی بطور یادگار پیش کی جائے گی۔ 100th Test Match Of Virat