اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سست اوور ریٹ کی وجہ سے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے میچ ریفری فل وہٹیکیس نے ان کے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

By

Published : Jul 13, 2021, 10:24 AM IST

india women crickrt team fined for slow over rate in 2nd T20
سست اوور ریٹ کی وجہ سے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم پر جرمانہ

آئی سی سی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق بھارت کی خواتین ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں سست اوور ریٹ پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ’’پلیئرز اور پلیئرز سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق جو کم سےکم اوور ریٹ جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو مقررہ وقت میں بولنگ کرنے میں ناکام رہتے ہیں‘‘۔

ہومنپریت کور کی سربراہی میں ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہیوے میں ہونے والی دوسری ٹی ٹونٹی میں اتوار کے روز انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں سے بات جیت کرینگے

149 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 14 ویں اوور میں 105/2 کے اسکور پر تھی لیکن پھر وہ تیزی سے مسلسل وکٹیں گنوا بیٹھے اور بالآخر یہ میچ 8 رنز سے ہار گئے۔ لیکن بدقسمتی سے بھارتی ٹیم کے لیے انھیں میچ کے دوران سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ، انڈیا ویمن ٹیم کو سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز اب 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کا فیصلہ کن میچ بدھ کو چیلم فورڈ میں کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details