اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India win rain-marred T20 series تیسرا ٹی 20 ٹائی، بھارت نے صفر ایک سے سیریز پر قبضہ کیا - India win rain marred T20 series

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کے روز بارش سے متاثرہ تیسرا ٹی 20 میچ برابر رہنے کے بعد بھارتی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ India win rain-marred T20 series

India win rain-marred T20 series
تیسرا ٹی 20 ٹائی، بھارت نے سیریز صفر ایک سے سیریز پر قبضہ کیا

By

Published : Nov 22, 2022, 6:08 PM IST

نیپئر: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان منگل کے روز بارش سے متاثرہ تیسرا ٹی 20 میچ برابر رہنے کے بعد بھارتی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ محمد سراج (17/4) اور ارشدیپ سنگھ (37/4) کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 160 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا (30 ناٹ آؤٹ) کی اہم شراکت کی مدد سے ٹیم نے نو اوور میں 75 رن بنائے۔ بارش کے باعث مزید کھیل نہیں کھیلا جا سکا اور ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کی بنیاد پر میچ کو ٹائی قرار دیا گیا۔ India win rain-marred T20 series after third match ends in tie

واضح رہے کہ ویلنگٹن میں سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد بھارت نے ماؤنٹ مونگانوئی میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی 65 رن سے جیت لیا۔ سوریہ کمار یادو کو ماؤنٹ مونگانوئی میں دھماکہ خیز سنچری بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ سراج کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے تین رنز پر فن ایلن کی وکٹ گنوا دی۔ کین ولیمسن کی جگہ آنے والے مارک چیپ مین صرف 12 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد کونوے اور فلپس کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ آہستہ شروع کرنے والے کونوے نے 11 گیندوں میں صرف دو رنز بنائے، لیکن چوتھے اوور میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ فلپس نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کونوے نے 49 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ فلپس نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ یہ جوڑی نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور تک لے جا رہی تھی لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے آخری اوور میں وکٹیں لے کر میچ پر قبضہ جما لیا۔ نیوزی لینڈ نے 15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنانے کے بعد صرف 31 رنز پر اگلے آٹھ وکٹ گنوا دیئے۔

سراج نے چار اوور میں 17 رن دے کر فلپس سمیت چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ نے بھی چار اوور میں 37 رن دے کر چار وکٹ لئے جس میں کانوے کا قیمتی وکٹ بھی شامل تھا۔ ہرشل پٹیل نے آخری اوور میں ٹم ساؤتھی کو بولڈ کیا اور پوری کیوی ٹیم 19.4 اووروں میں 160 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

جوابی کارروائی میں نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کو ابتدائی جھٹکے دیے۔ ایڈم ملنے نے ایشان کشن (10) کو آؤٹ کیا جب کہ رشبھ پنت (11) اور شریئس ایر صفر پر ٹم ساؤتھی کا شکار ہوگئے۔ ہندوسان نے 21 رن پر تین وکٹ کھونے کے باوجود، پانڈیا نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاور پلے میں ہندوستان کو 58 رن تک لے گئے۔ پانڈیا نے اپنی مختصر لیکن قیمتی اننگز میں 18 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رن بنائے۔ اس کے علاوہ سوریہ کمار نے 13 اور دیپک ہڈا نے نو رن بنائے۔ مچل سینٹنر کی غلط فیلڈنگ کی وجہ سے پانڈیا اور ہڈا نے نویں اوور کی آخری گیند پر ایک رن لیا اور ہندوستان ڈک ورتھ لوئس پر 75 کے مطلوبہ اسکور تک پہنچ گیا۔

ٹئ20 سیریز 1-0 سے جیتنے کے بعد، ہندوستان تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details