ویشاکھاپٹنم:ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ویشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کرکٹ کت مختصر فارمیٹ کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ایک طرف آئی سی سی منز 50 اوورز کے عالمی چمپئن آسٹریلیا جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گا تو دوسری طرف ہندوستانی ٹیم فائنل میں ملی شکست کا بدلہ لینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں میں کئی تبدیلیاں ہوئیں ہیں۔
ایک طرف نوجوان بلے باز سوریہ کمار یادو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالیں تو دوسری طرف آسٹریلیا کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز میتھوز ویڈ کے کندھوں پر ہوگی۔ اس بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ہاردک پانڈیا زخمی ہیں، ایسے میں سوریا کو کپتان بنانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گی۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 3 دسمبر کو کھیلا جانا ہے۔