اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Zimbabwe 3rd ODI شبھمن گل کی بدولت بھارت نے 289 رن بنائے - بھارت زمبابوے تین ون ڈے میچوں کی سیریز

بھارت نے شبھمن گل (130) کی سنچری کی بدولت پیر کے روز تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کے سامنے جیت کے لیے 290 رنز کا ہدف رکھا۔

India vs Zimbabwe 3rd ODI: Rahul opts to bat for IND, Chahar in XI
بھارتی ٹیم کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Aug 22, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Aug 22, 2022, 5:28 PM IST

ہرارے: بھارت نے شبھمن گل (130) کی سنچری کی بدولت پیر کے روز تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کے سامنے جیت کے لیے 290 رنز کا ہدف رکھا۔ کے ایل راہل کی قیادت میں ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی ہے اور ٹیم انڈیا یہ میچ جیت کر زمبابوے کو کلین سویپ کر سکتی ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور کپتان راہل نے شیکھر دھون کے ساتھ مل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 63 رنز جوڑے، جہاں راہل نے 46 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے، وہیں دھون نے 68 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی شبھمن گل رہے جنہوں نے 97 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 130 رنز کی سنچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ ایشان کشن نے 61 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ کشن نے رن آؤٹ ہونے سے قبل گل کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 140 رن کی شراکت کی تھی۔

بھارت نے 42 اوورز میں 224 رنز بنائے تھے، لیکن کشن کی وکٹ گرنے کے بعد زمبابوے نے میچ میں واپسی کی اور باقاعدہ وکٹیں لے کر بھارت کو 289 رنز تک محدود کردیا۔ دیپک ہڈا (01)، اکشر پٹیل (01) اور شاردل ٹھاکر (09) 10 رنز کے ہندسے کو چھوئے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت نے 50 ویں اوور میں گل کا وکٹ گنواتے ہوئے سات رن جوڑے اور 289 پر اننگز کو ختم کیا۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ وکٹر نیوچی اور لیوک جونگوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آج تیسرا اور میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کو تین ونڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ اس میچ میں بھارت کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد سراج اور پرانند کرشنا،کی جگہ دیپک چاہر اور اویش خان کو موقع دیا گیا ہے۔

بھارت: شیکھر دھون، کے ایل راہل (کپتان)، شبھمن گل، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، سنجو سیمسن (وکٹ)، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر، کلدیپ یادیو، اویش خان۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 22, 2022, 5:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details