اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs West Indies 3rd T20: روہت کی کپتانی میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں بھی کلین سویپ کیا

بھارت نے تیسرا ٹی 20 میچ 17 رنز سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 167 رنز ہی بنا سکی، فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 3-0 سے جیت لی۔India vs West Indies 3rd T20

سوریہ کمار یادو
سوریہ کمار یادو

By

Published : Feb 20, 2022, 11:03 PM IST

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔

بھارت نے تیسرا ٹی 20 میچ 17 رنز سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 167 رنز ہی بنا سکی، فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 3-0 سے جیت لی۔India vs West Indies 3rd T20

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ پورن نے 47 گیندوں پر 61 رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل نے 3 جبکہ وینکٹیش ایر، دیپک چاہر اور شاردول ٹھاکر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اترے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور روتوراج گائیکواڈ چار رنز بنانے کے بعد 10 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن اور شریاس ایئر نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 93 کے اسکور پر ہندوستان نے چار وکٹیں گنوا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs WI 2nd T20: ویسٹ انڈیز کو آٹھ رنز سے شکست دے کر بھارت نے سیریز جیتی

ایشان نے 31 گیندوں میں 34 اور ائیر نے 16 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ کپتان روہت سات رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ اور وینکریش نے برتری حاصل کی اور 13.5 اوور میں 93 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد ونڈیز پر جوابی حملہ کیا۔

سوریہ نے چھ چھکے لگائے۔ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بلے کو ہوا میں بلند کر کے اسٹیڈیم میں موجود 20 ہزارشائقین کا استقبال کیا۔ سوریا نے اپنے پچھلے بہترین 62 رنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 65 رنز کا اپنا بہترین اسکور بنایا اور اننگز کی آخری گیند پر باؤنڈری کے قریب کیچ ہو گئے۔

سوریہ نے صرف 31 گیندوں میں ایک چوکے اور سات چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جبکہ وینکٹیش نے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 35 رنز بنائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details