ترینیداد:بھارتی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پورٹ آف اسپین کے کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی پہلی اننگز دوسرے دن 438 رنز پر سمٹ گئی۔ وہیں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر میک کینزی 14 اور بریتھویٹ 37 رنز بنا کر کریج پر موجود ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز ٹی چندرپال تھے جنہوں نے 33 رنز بنائے۔ وہیں ایک وکٹ جڈیجہ کے کھاتے میں گیا۔
اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 438 رنز پر سمٹ گئی۔ سابق کپتان وراٹ کوہلی (121) اور رویندر جڈیجہ (61) نے بھارت کو اس اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں گزشتہ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے روی چندرن اشون نے ایک بار پھر نچلے آرڈر میں اپنی صلاحیت کو ثابت کرتے ہوئے 56 رنز کی شراکت کی۔ بھارت نے جہاں پہلے سیشن میں دو وکٹ گنوائے تھے وہیں باقی چار وکٹیں دوسرے سیشن میں گر گئیں۔ اور بھارتی اننگز ختم ہوتے ہی امپائر نے چائے کا اعلان بھی کر دیا۔ ونڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جومل واریکن نے تین تین جبکہ جیسن ہولڈر نے دو اور شینن گیبریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔