اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Bengaluru's Day/Night Test: بینگلورو 'ڈے نائٹ' ٹیسٹ کے لیے 50 فیصد شائقین کو منظوری ملی

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن KSCA کے ایک عہدیدار نے کرک انفو کو تصدیق کی کہ 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پانچوں دنوں تک 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ KSCA to Allow 50 per cent Spectators in Bengaluru

بینگلورو 'ڈے نائٹ' ٹیسٹ کے لیے 50 فیصد شائقین کو ملی منظوری
بینگلورو 'ڈے نائٹ' ٹیسٹ کے لیے 50 فیصد شائقین کو ملی منظوری

By

Published : Feb 27, 2022, 8:08 PM IST

بینگلورو: بھارت اور سریلنکا کے درمیان بینگلورو میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں 50 فیصد تک شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حالانکہ موہالی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ،جو ممکن ہے کہ وراٹ کوہلی کا 100 واں ٹیسٹ ہوگا، 4 سے 8 مارچ کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائےگا۔ KSCA to allow 50 per cent spectators in Bengaluru

رناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے ایک عہدیدار نے کرک انفو کو تصدیق کی کہ 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پانچوں دنوں تک 50 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ جہاں تک موہالی کا تعلق ہے، بی سی سی آئی 'شائقین کو گراؤنڈ میں داخل نہیں ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔'

کرک انفو کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کے ایس سی اے نے بنگلورو ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Tour of India: سری لنکا کے بھارت دورے کے شیڈول میں تبدیلی

موہالی ٹیسٹ میں شائقین کو اجازت نہ دینے کی دو وجوہات بتائی گئی ہیں: پہلی، موہالی اور آس پاس کے علاقوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور دوسرا یہ کہ زیادہ تر بھارتی کھلاڑیوں کو اس سیریز کے بعد ببل ٹرانسفر کے ذریعے اپنی آئی پی ایل ٹیموں میں شامل ہونا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details