اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs South Africa: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا - بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی- 20 سیریز کا چوتھا میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ وہیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Jun 17, 2022, 7:21 PM IST

پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیدبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اپنے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اگر ٹیم انڈیا یہ میچ ہار جاتی ہے تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی۔ نئی دہلی اور کٹک میں پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے تیسرے میں شاندار واپسی کی۔

بھارت نے سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڑ (57) اور ایشان کشن (54) کی نصف سنچریوں کے بعد تیز گیندباز ہرشل پٹیل (29 رنوں پر چار وکٹ) اور لیگ اسپنر یزویندرچہل (20 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے جنوبی افریقہ کو منگل کے روز 48 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں خود کو برقرار رکھا۔ بھارت نے پانچ وکٹ پر 179 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 19.1 اوورز میں 131 رنز پرڈھیر کرکے جیت حاصل کی۔ South Africa Tour of India

ABOUT THE AUTHOR

...view details