اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs South Africa March بھارت کا مقصد جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا - بھارت جنوبی افریقہ ٹی 20

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کامیاب مہم کے بعد بدھ کو غیر مفتوح جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز کرے گی۔ South Africa Never Lost T20 Series in India

India vs South Africa March
جنوبی افریقہ کا بھارت دورہ

By

Published : Sep 27, 2022, 8:38 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز کل 28 ستمبر سے ہونے والا ہے اور پہلا میچ کیرالا کے ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ نے بھارت میں کبھی بھی ٹی 20 سیریز نہیں ہاری لیکن کنگاروؤں کو 2۔1 ے روکنے کے بعد روہت کے جانباز اس سلسلے کو ختم کرنا چاہیں گے۔ اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، لوکیش راہل اور وراٹ کوہلی کے بلے سے رن بیش قیمت ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے بھی آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں میں نصف سنچری کی مدد سے 115 رن بنائے اور ان چار بلے بازوں سے یہاں بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ South Africa Tour of India

اس سیریز کے لیے دیپک ہڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو آرام دیا گیا تھا، تاہم اب ہاردک کی جگہ شہباز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ شہباز کے کھیل پر شکوک و شبہات برقرار ہیں کیونکہ وہ اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جو اگلے ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

ورلڈ کپ ٹیم کے اضافی کھلاڑیوں میں شامل محمد سمیع بھی کورونا سے صحتیاب نہ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو انہیں ورلڈ کپ سے پہلے میدان میں وقت نہیں مل سکے گا۔ تاہم جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل اس سیریز میں کھیلیں گے اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل میدان میں کافی وقت ملے گا۔ انجری سے واپس آنے والے بمراہ اور ہرشل کی پرفارمنس آسٹریلیا کے خلاف یادگار رہی تھی۔

بمراہ نے دو میچ کھیلے اور چھ اوور میں 72 رن دیے اور ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ ہرشل نے تین میچوں میں آٹھ اوور میں 99 رن دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کیا۔ جنوبی افریقہ نے اس سے قبل جون میں بھی ٹی۔ 20 سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا، جب پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے ختم ہوئی تھی۔

دوسری جانب پروٹیز ٹیم کی بالنگ کگیسو ربادا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی کی موجودگی میں کافی مضبوط ہے۔ پچھلی سات اننگز میں 223 رن بنانے والے ریزا ہینڈرکس نے اور اتنی ہی اننگز میں 202 رن بنانے والے ہینرک کلاسن کے ساتھ جنوبی افریقہ اس سیریز پر قبضہ کرنے کی مضبوط دعویدار ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باؤما نے میچ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں بھارتی ٹیم کو شکست دینا مشکل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details