اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs SA in Women's World Cup: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 275 رنز کا ہدف دیا - خواتین ورلڈ کپ میں بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ جاری ہے۔ بھارتی خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 275 رنز کا ہدف دیا ہے۔ Indian Women Team won the Toss Against South Africa

India vs South Africa in Women's World Cup
India vs South Africa in Women's World Cup

By

Published : Mar 27, 2022, 6:29 AM IST

Updated : Mar 27, 2022, 10:11 AM IST

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے 28ویں میچ بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 274 رنز بنائی اور جنوبی افریقہ کو 275 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اگر بھارت کو سیمی فائنل میں جانا ہے تو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اب تک بھارت تین جیت اور تین ہار کے ساتھ چھ پوائنٹس پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ اگر بھارتی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ India vs South Africa in Women's World Cup

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ اسمرتی مندھانا نے 84 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں کپتان میتالی راج نے 68، شفالی ورما نے 53 اور ہرمن پریت کور نے 48 رنز کی اننگ کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور کلو ٹرایون نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

بھارت نے اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 107 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد بھارتی خواتین ٹیم نے واپسی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 155 رنز سے شکست دی لیکن اگلے میچ میں ہی اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 4 وکٹوں اور آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ لیکن بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 110 رنز کی جیت درج کر کے سیمی فائنل کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ India Beat Bangladesh in Women's World Cup

بھارت کی پلیئنگ الیون: اسمرتی مندھانا، شفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ، میتالی راج (کپتان)، ہرمن پریت کور، رچا گھوش (وکیٹ کیپر)، پوجا وستراکر، سنیہ رانا، دیپتی شرما، میگھنا سنگھ، راجیشوری گائکواڑ

جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون: لیزیل لی، لورا وولوارڈٹ، لارا گُڈال، سُنے لوس (کپتان)، میگنن ڈو پریز، مارجنے کپ، کلو ٹرایون، تریشا چیٹی (وکیٹ کیپر)، شبنم اسماعیل، آیابونگا کھاکا، ماساباتا کلاس

Last Updated : Mar 27, 2022, 10:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details