بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔India vs South Africa 5th T20
پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جو جیتا وہی سکندر' والا میچ ہے، دونوں ٹیمیں دو دو میچ جیت چکی ہیں اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز پر قابض ہوجائے گی۔ سیریز کے پہلے دو میچوں میں مسلسل شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے زبردست واپسی کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے میچ میں جیت درج کر کے اپنے آپ کو سیریز میں برقرار رکھا ہے۔