نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 100) کی شاندار سنچری Rishabh Pant's century کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے 212 رن کا ہدف رکھ دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے اسٹمپس تک دو وکٹ کھوکر 101 رن بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 111 رن کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کی جنوبی افریقہ میں پہلی بار سیریز جیت درج کرنے کے لیے 8 وکٹ کی ضرورت ہے۔ 212runs target for South Africa
بھارت کی دوسری اننگ جمعرات کو تیسرے دن چائے کے وقت سے پہلے 67.3 اوور میں 198 رن پر ختم ہوگئی۔ بھارت کو پہلی اننگ میں 13 رن کی برتری حاصل تھی۔ پنت نے اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ انہوں نے یہ سنچری ایسی پچ پر بنائی جس پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل سمجھا جاتا تھا۔ پنت نے 139 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رن میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ Ind vs SA 3rd Test day three
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے مارکرم کو 23 رن پر کھو دیا۔ مارکرم کو محمد سمیع نے سلپ میں لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ مارکرم نے 22 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 16 رن بنائے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔