اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ارشدیپ کی خطرناک گیندبازی کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو 78 رن سے شکست دی - کھیل کود کی خبر

India vs South Africa 3rd ODI: اس سے قبل سنجو سیمسن کی 108 رن کی سنچری اور تلک ورما کی 52 رن کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے 296 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا یا تھا۔ آج یہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 7:30 AM IST

Updated : Dec 22, 2023, 8:44 AM IST

پرل:ہندوستان نے ارشدیپ (چار وکٹ)، اویس خاں اور واشنگٹن سندر کی شاندار گیندبازی کی بدولت جمعرات کے روز جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 78 رن سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی اور کپتان مارکرم نے جدوجہد کی لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ ٹونی 87 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 81 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ کپتان دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رن بناکر واشنگٹن سندر کا شکار بنے۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ دیگر کوئی بلے باز زیادہ متاثر نہ کرسکا۔ ہندوستان کی طرف سے ارشدیپ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں، اویس نے دو، سندر نے دو جبکہ مکیش اور اکچر پٹیل کو ایک ایک وکٹ ملی۔

اس سے قبل سنجو سیمسن کی 108 رن کی سنچری اور تلک ورما کی 52 رن کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے 296 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا یا تھا۔ آج یہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بلے بازی کے لیے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر سلامی بلے باز رجت پاٹیدار 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ یہ ان کا پہلا ون ڈے میچ تھا۔ وہ برگر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں ہینڈرکس نے سائی سدرشن کو 10 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔

کپتان کے ایل راہل بھی 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تاہم میچ میں 13 رنز بنا کر انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کر لیے۔ اس کے بعد تلک اور سیمسن نے اننگز کو سنبھالا اور 136 گیندوں میں 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سیمسن تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 110 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی 108 رنز کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 16ویں میچ میں انجام دیا۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 500 رنز بھی مکمل کر لئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 297 رن کا ہدف دیا

ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 219 رن پر آؤٹ کیا

سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے پر اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک نے کشتی چھوڑنے کا اعلان کردیا

ہندوستانی ٹیم کے نوجوان بلے باز تلک نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔ رنکو سنگھ نے آخری اوورز میں 27 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر نے 14 رنز بنائے۔ اکشر پٹیل ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ارشدیپ سنگھ سات رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور اویس خان ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 296 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے بیورن ہینڈرکس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناندرے برگر نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ لیزاد ولیمز، ویان مولڈر اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ 2023 کا فائنل ہارنا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے مایوس کن لمحہ

یواین آئی

Last Updated : Dec 22, 2023, 8:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details