اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا - نیو لینڈز اسٹیڈیم

Shortest Test Match بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 107 اوورز یعنی 642 گیندوں میں دو دن کے اندر ختم ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی یہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا مختصرترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں جیت درج کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی۔

india vs south africa 2nd test match becomes the shortest test match in cricket history
بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 9:47 PM IST

کیپ ٹاؤن: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ گیندبازی کے لحاظ سے کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔ یہ ٹیسٹ میچ دو دن اور صرف 107 اوورز یعنی 642 گیندوں میں ہی ختم ہوگیا۔

ٹیم انڈیا نے جمعرات کو کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈین ایلگر کی قیادت والی جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت اس گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی بن گئی ہے۔ اس گراؤنڈ پر بھارت کی یہ پہلی ٹیسٹ جیت تھی اور روہت شرما کی قیادت میں اس ٹیم نے آخر کار نیو لینڈز کا قلعہ فتح کرلیا۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے آغاز 1882 سے لے کر 1946 تک صرف 15 ٹیسٹ میچز دو دن کے اندر ختم ہوئے ہیں۔ تاہم 2000 سے اب تک 10 ٹیسٹ میچز ہوئے جو دو دن میں ختم ہوئے۔ یہ تیسرا موقع تھا جب بھارت دو روزہ ٹیسٹ کا حصہ بنا۔ اس سے پہلے دو بار، 2018 میں بنگلورو میں افغانستان کے خلاف اور 2021 میں احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کے ٹیسٹ میچ دو دن میں ختم ہو گئے تھے۔

اس جیت کے ساتھ ہی روہت شرما کی قیادت والی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے والی دوسری بھارتی ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل 2013 میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details