بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل آج بارش کی نذر ہوگیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بھارتی وقت کے مطابق تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے کھیل رد کر دیا گیا۔
بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج سنچورین میں تیز بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میچ افسران کی طرف سے کھیل شروع کرنے کے لیے شام چار بج کر 15 منٹ پر میدان کا معائنہ کیا گیا لیکن صورتحال کھیل کے موافق نہیں تھی اور پھر شام پانچ بجکر 26 منٹ پر میدان پر کافی پانی جمع ہونے کی وجہ سے کھیل رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔