نئے کپتان رشبھ پنت کی قیادت میں بھارتی ٹیم آج جنوبی افریقہ سے نبرد آزما ہوگی جس میں سب کی نگاہیں آئی پی ایل چیمپیئن گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر ہوگی جنہوں نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کی ہے۔ اس کے علاوہ رشبھ پنت کو بھی اس سیریز میں بڑی ذمہ داری ملی ہے جنہیں کے ایل راہل کے زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ سے ٹی 20 ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ South Africa tour of India
Ind vs SA T20 Series: جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا - South Africa tour of India
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں مہمان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ India vs South Africa
بھارت اور جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز
انڈیا پلیئنگ الیون: رشبھ پنت(کپتان، وکٹ کیپر)، ایشان کشن، رتوراج گائیکواڑ، شریس ایر، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، ہرشل پٹیل، بھونیشور کمار، یُزویندر چہل، اویش خان
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون: ٹیمبا باؤما(کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، وین پرنیل، ڈیوائن پریٹوریئس، کیشو مہاراج، تبریز شمسی، کگیسو رباڈا، اینریچ نورکیا