بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بولینڈ پارک پارل میں کھیلا جائے گا۔ India vs South Africa 1st ODI Match
اس میچ میں بھارت کی جانب سے سات سال میں پہلی بار وراٹ کوہلی بطور بلے باز میدان میں اتریں گے۔ ایسے میں سب کی نظریں ان پر ہوں گی۔ کے ایل راہل اس سیریز میں بھارت کی قیادت کریں گے۔ KL Rahul captain against South Africa
آپ کو بتا دیں کہ وراٹ کوہلی نے آخری بار مارچ 2021 میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ کے ایل راہل روہت شرما کی غیر موجودگی میں بھارت کے لیے کپتانی کریں گے۔ واضح رہے کہ چار روز پہلے وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کپتانی بھی چھوڑ دی۔ Virat Kohli Step Down as Test Captain
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے میچ کب اور کہا دیکھیں۔۔۔ IND vs SA ODI Live Streaming
- بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
- بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے بولینڈ پارک پارل میں کھیلا جائے گا۔
- بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
- آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے میچ دیکھ سکتے ہیں۔
- بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے میچ آپ ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔