اردو

urdu

ETV Bharat / sports

SA vs Ind 3rd ODI: جنوبی افریقہ نے بھارت کو کلین سویپ کیا

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ SA vs Ind 3rd ODI میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے ایک دلچسپ مقابلے میں بھارت کو چار رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی یک روزہ سریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔ اس میچ میں شاندار سیچری بنانے والے جنوبی افریقی وکٹ کیپر سلامی بلے باز ڈی کاک کو مین آف دی میچ اور سریز دونوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ South Africa beat India by 4 runs

India vs SA 3rd ODI, South Africa clean sweep ODI series
جنوبی افریقہ نے بھارت کو کلین سویپ کیا

By

Published : Jan 23, 2022, 11:02 PM IST

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو 49.5 اوورز میں 287 رنز پر آل آوٹ کردیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 283 رنز ہی بنا سکی، جس کی وجہ سے بھارت کو چا رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔SA vs Ind 3rd ODI

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 61 رنز، کوہلی 65 رنز اور اخیر میں چہر 54 رنز بنانے میں کامیاب رہے، افریقہ کی جانب سے لنگی نیگڑی اور پھلکوایو کو تین تین وکٹ ملا جبکہ پیٹریس کو دو اور ماگلا اور مہاراجہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (124) کی شاندار سنچری اور مڈل آرڈر کے بلے باز ریسی وان ڈر ڈوسین (52) کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 287 رنز کا چیلنجنگ اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیریز کا پہلا میچ کھیل رہے نوجوان تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے 9.5اوور میں 59رن دیکر سب سے زیادہ تین جبکہ دیپک چہر اور نائب کپتان جسپریت بمراہ نے بالترتیب آٹھ اوور میں 53 رن پر دو اور دس اوور میں 52رن دیکر دو وکٹ لیے۔ لیگ اسپنر یوجویندر چہل نے بھی ایک وکٹ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details