نئی دہلی:کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تمام میچوں میں شائقین کی زبردست دلچسپی ہوتی ہے اور ہر آدمی دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔
حال ہی میں سری لنکا میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا ایشیا کپ سپر فور میچ ورلڈ کپ کے علاوہ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ون ڈے میچ بن گیا ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ہندوستان میں کھیل دیکھنے کا ریکارڈ سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ، ایشیا کپ فائنل کو چھوڑ کر، 266 ملین ناظرین نے دیکھا، یہ اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایڈیشن بن گیا ہے۔ اسٹار اسپورٹس کے مطابق گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے ٹورنامنٹ کے دیکھنے کے کل وقت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔