خواتین عالمی کرکٹ ورلڈ کپ 2022 میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان ماؤنٹ ماؤنگنائی Mount Maunganui کے بے اوول میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔
بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 244 رنز بنائی اور پاکستان کو 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔ Ind vs Pak in Women's World Cup
بھارت کے لیے اسمرتی مندھانا، پوجا وستراکر اور اسنیہ رانا نے نصف سنچری کی۔ جبکہ دیپتی شرما نے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرح سندھو کو دو دو وکٹ حاصل ہوا۔
بھارت سال 2005 اور 2017 میں رنر اپ تھا۔ اس بار بھارتی ٹیم ٹائٹل جیتنے کے لیے کھیل رہی ہے۔ بھارت کی دو اسٹار کھلاڑی کپتان میتھالی راج اور تیز گیند باز جھولن گوسوامی اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں۔ India women's team runner-up in 2005 and 2017
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے 2022 کے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ ICC Women's World Cup میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ماؤنٹ ماؤنگنائی Mount Maunganui کے بے اوول میں ہونے والے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ Indian women's cricket team captain Mithali Raj
بھارتی خواتین ٹیم کی پلیئنگ الیون: Indian women's team playing XI against Pakistan
میتھالی راج (کپتان)، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، اسنیہ رانا، میگھنا سنگھ، راجیشوری گائیکواڑ اور جھولن گوسوامی
پاکستان خواتین ٹیم کی پلیئنگ الیون
جویریہ خان، سدرہ امین، بسمہ معروف (کپتان)، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، ڈیانا بیگ، نشرح سندھو، انعم امین