اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر دلچسپ مقابلے کی امید - ایشیا کپ 2022

ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سُپر 4 کا میچ اتوار کو بھارتی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے کھیلا جائے گا۔ India vs Pakistan

بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ آج
بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ آج

By

Published : Sep 4, 2022, 12:30 PM IST

دبئی: ایشیا کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے اور پاکستان پچھلی شکست کا بدلہ لینے کی پوری کوشش کرے گا جبکہ بھارت اپنے پڑوسی حریفوں کے ساتھ جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر 4 کا میچ اتوار کو دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ India vs Pakistan in Asia Cup 2022

افتتاحی میچ میں بھارت کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان نے جمعہ کے میچ میں ہانگ کانگ کو 155 رنز سے شکست دے کر سپر 4 میں جگہ بنالی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بابر اعظم کی ٹیم نے اپنا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ حاصل کر لیا ہے اور اب وہ دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بھارت سے اپنی پچھلی شکست کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہے۔

اگر ٹیم کمبی نیشن کی بات کی جائے تو اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے کپتان وکٹ پر جدوجہد کرتے نظر آئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے دونوں میچوں میں بالترتیب 10 اور 9 رنز بنائے، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بالترتیب 12 اور 21 رنز بنائے۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کے کپتان کو بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز دینا ہوگا۔ ہندوستانی شائقین کی نظریں لوکیش راہل پر بھی ہوں گی جو انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کوئی بڑا اسکور نہیں کر پائے ہیں۔ اگر لوکیش ایشیا کپ کے بقیہ میچوں میں رنز نہیں بنا پاتے ہیں تو اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے اسکواڈ میں ان کی جگہ سوالیہ نشان بن سکتی ہے۔

بھارت کو وراٹ کوہلی سے بہت امیدیں ہوں گی، جو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں 35 اور 59 ناٹ آؤٹ کے اسکور کے ساتھ فارم میں واپسی کا بھی اشارہ دیا ہے۔ ہانگ کانگ کے خلاف 261.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 68 رنز بنانے والے سوریہ کمار یادو بھی پاکستان کے خلاف اپنی صلاحیت دکھانا چاہیں گے۔

بھارت کو رویندرا جڈیجہ کا مقابلہ کرنا پڑے گا جو انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز جڈیجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں 29 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے اور وکٹ پر ان کی موجودگی کے نتیجے میں کپتان بابر نے بائیں ہاتھ کے بولر محمد نواز کو باؤلنگ نہیں سونپی۔ جڈیجہ، جنہوں نے وکٹ پر 11 اوور گزارے، ہندوستان کی جیت میں ایک بڑا عنصر تھے اور اس بار بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل ٹیم میں ان کی جگہ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

دوسری جانب ہانگ کانگ کو 38 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی بولرز ساتویں آسمان پر ہوں گے اور وہ ہندوستان کے خلاف بھی اپنی کارکردگی کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ اتوار کو دوبئی میں ہونے والے میچ میں سب کی نظریں شاداب خان اور محمد نواز پر ہوں گی۔ نوجوان گیند باز شاہنواز دہانی نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے لیکن ہندوستانی بلے بازوں کو اپنی درست گیند بازی میں محتاط رہنا ہوگا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details