اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs NZ 3rd ODI بارش کی نے میچ میں خلل ڈالا، نیوزی لینڈ 104 پر ایک - بھارت نے نیوزی لینڈ کو آسان ہدف دیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج آکلینڈ کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بارش کی نے میچ میں خلل ڈالا، نیوزی لینڈ 104 پر ایک India vs NZ 3rd ODI

India vs NZ 3rd ODI: Washington Sundar Half-century Helps India Score 219
بھارت نے نیوزی لینڈ کو 220 رنزوں کا ہدف دیا

By

Published : Nov 30, 2022, 11:52 AM IST

Updated : Nov 30, 2022, 2:18 PM IST

کرائسٹ چرچ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج آکلینڈ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم نے 47.3 اوورز میں 219 رنز بنائے۔ سلامی بلے باز شیکھر دھون نے 45 گیندوں میں 28 رنز اسکور کیے، جب کہ شبمن گل بنا کر پویلین لوٹے، شریاس ایر نصف سنچر بنانے سے چوکے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ واشنگٹن سندر نے بھارتی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 64 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔ وہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 8.3 اوور میں 36 رنز دے کر دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے، جب کہ ایڈیم میلن اور ڈیرل مچل نے بالترتیب 3، 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ Washington Sundar Half-century Helps India Score 219

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ وہیں بھارتی ٹیم کو آکلینڈ میں پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بھی بھارت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ شیکھر دھون کا بطور کپتان یہ 11 واں ون ڈے میچ ہے جس میں بھارت نے نو جیتے ہیں اور دو میچ ہارے ہیں۔ New Zealand vs India 3rd ODI

بھارت نے نیوزی لینڈ میں نو ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ دو سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔ اگر ہم میچ کی بات کریں تو 43 میچوں میں سے بھارتی ٹیم نے 14 میچ جیتے ہیں اور 26 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 15 ون ڈے سیریز ہو چکی ہیں جن میں بھارت نے آٹھ اور نیوزی لینڈ نے پانچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان دو سیریز ڈرا ہو چکی ہیں۔

بھارتی ٹیم: شیکھر دھون (کپتان)، شبمن گل، رشبھ پنت (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، شریاس ایر، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، واشنگٹن سندر، دیپک چاہر، عمران ملک، ارشدیپ سنگھ، یوزویندر چہل۔

Last Updated : Nov 30, 2022, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details