اردو

urdu

ETV Bharat / sports

WTC Final: پانچویں دن کے اختتام پر بھارت کو 32 رنز کی سبقت - ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پانچویں دن

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پانچویں دن کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنالیے ہیں جس کے ساتھ ہی بھارت کو 32 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

india vs new zealand wtc final
wtc final: پانچویں دن کے اختتام پر بھارت کو 32 رنز کی سبقت

By

Published : Jun 23, 2021, 6:58 AM IST

ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے پانچویں دن کے اختتام پر بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی 8 رنز اور چیتیشور پجارا 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے ہیں جس کے ساتھ ہی بھارت کو 32 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

کپتان ویراٹ کوہلی

بھارت کے دونوں سلامی بلے باز روہت شرما اور شبھمن گل آوٹ ہوچکے ہیں، روہت کو ٹم ساؤتھی نے ایل بی ڈبلیو کے ذریعہ آؤٹ کیا جب وہ 30 رنز پر بلے بازی کررہے تھے، اس کے علاوہ شبھمن گل کو بھی ساؤتھی نے ہی آؤٹ کیا۔

اس قبل پانچویں دن کے دوسرے سیشن میں فاسٹ باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 99.2 اوورز میں 249 رنز پر آؤٹ کردیا لیکن نیوزی لینڈ نے بھارت کی پہلی اننگز 217 رنز کے اسکور کے خلاف 32 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

عام طور ٹیسٹ پانچ دن کا ہوتا ہے لیکن ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ میں ایک دن ایکسٹرا رکھا گیا ہے تاکہ اگر میچ میں کسی وجہ سے کوئی خلل پیدا ہوتا ہے تو اس کو پورا کرنے کے لیے میچ کو چھٹے دن بھی کھیلا جائے گا، اس لیے ڈبلیو ٹی سی کا فائنل چھٹے روز بھی کھیلا جائے گا، کیونکہ دو دن بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہوسکا تھا۔ تاہم میچ اب ڈرا کی طرف گامزن ہے اور ہر کوئی یہ سوال کرتا دکھائی دے رہا ہے کہ آخر کار چمپیئن کون ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپیئن شپ: نیوزی لینڈ 249 پر آؤٹ

واضح رہے کہ میچ کا چوتھا دن پوری طرح بارش کی نذر ہو جانے کے بعد پانچویں دن نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 101 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔

گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بلے باز کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے محتاط آغاز کیا تاہم محمد سمیع نے 117 رنوں کے مجموعی اسکور پر راس ٹیلر کو آؤٹ کر کے اس جوڑی کو توڑا۔

اس کے بعد ہینری نکولس کو ایشانت شرما نے آؤٹ کیا تو محمد سمیع نے بی جے واٹلنگ، کولن ڈی گرانڈ ہومے اور کائل جیمیسن کو سستے میں آؤٹ کر کے ٹیم کو میچ میں باقی رکھا۔

ایک جانب وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری تھا تو وہیں کپتان کین ولیمسن اکیلے مزاحمت کرتے رہے اور 49 رنوں کی کارآمد اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ آخری صف کے بلے باز ٹم ساؤتھی نے 30 رنز بناکر ٹیم کو 32 رنوں کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سمیع سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ایشانت شرما نے 3، روی چندرن اشون نے 2 اور رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انڈیا کی پوری ٹیم 217 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی جس میں سب سے زیادہ اسکور 49 اجنکیا رہانے کا رہا، ان کے بعد کپتان وراٹ کوہلی 44 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، روہت شرما 34، شبھمن گل 28، جڈیجہ 15 اور اشون 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details