بھارت اور نیوزی لینڈ India vs New Zealand کے درمیان کانپور میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ اس میچ میں بھارتی بلے باز شریئس ایر Shreyas Iyer نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا اور پہلے ہی میچ میں 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ حاصل کیا۔
اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سنچری اور دوسری میں نصف سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز شریئس ایرنے کہا کہ 'پچ گیند بازوں کے لیے اتنی مددگار نہیں تھی، پھر بھی ہمارے گیند بازوں نے بہترین کھیل دکھایا۔