ویلنگٹن: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیرز کا پہلا میچ بارش کی وجہ تاخیر سے شروع ہوگا۔ خبروں کے درمیان بارش پھر شروع ہو گئی ہے۔ حالانکہ بارش شدید نہیں ہے، لیکن میچ شروع ہونے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ بارش رکنے کے بعد ہی امپائر گراؤنڈ کا معائنہ کریں گے اور پھر پتہ چلے کہ کہ آخر میچ کب دوبارہ شروع ہوگا۔ India vs New Zealand, Start of first T20I delayed due to rain
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی، روہت شرما اور محمد سمیع جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں، ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان اور پرجوش بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کو حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا اور دونوں ٹیمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر جیت کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنا چاہیں گی۔ تاہم پہلے ہی میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے موسم کا اہم کردار ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ویلنگٹن میں بارش کا قوی امکان ہے، ایسے میں میچ شروع ہونے کی صورت میں ٹاس کا کردار زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔ India vs New Zealand
نیوزی لینڈ کے دورے میں باقاعدہ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ اس کے ٹھیک بعد کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں کپتان کی ذمہ داری دہلی کے شکھر دھون کے ہاتھوں میں ہوگی۔ روہت اور وراٹ کے علاوہ کے ایل راہل، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، محمد شامی موجودہ دورے میں ٹیم میں موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کے ساتھ مستقبل کی ٹیم میں جگہ یقینی کرنے کا کافی موقع ملے گا۔