رانچی: کپتان ہاردک پانڈیا کی قیادت میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 7 بجے کھیلے گی۔ مہندر سنگھ دھونی کے آبائی شہر میں ہونے والے اس میچ میں سینئر کھلاڑیوں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ پرتھوی شا کے لیے پہلے میچ میں جگہ حاصل کرنا مشکل ہے۔ وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے، تاہم اب ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ شبمن گل نے پچھلی چار اننگز میں ڈبل سنچری سمیت تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پانڈیا نے جمعرات کو کہا کہ اوپنر شبمن گل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پرتھوی شا پر ترجیح دی جائے گی۔ ٹیم کو گل پر پورا بھروسہ ہے۔ کپتان نے کہاکہ 'گل اور ایشان کشن اننگز کا آغاز کریں گے۔ شبمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اچھی فارم میں ہیں۔
بتادیں کہ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کل 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 12 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ برابر رہا۔ بھارت نے دو سپر اوور میچز بھی جیتے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں بھارتی ٹیم کا پلپ بھاری نظر آرہا ہے۔ ان کے پرانے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے جھنڈے گاڑ سکتی ہے۔