نئی دہلی: روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی نظریں نئے سال میں مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیتنے پر ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ ایسے میں ان کی کوشش ہوگی کہ وہ یہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلے۔ ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی نظریں جوابی حملے پر ہوں گی۔ گزشتہ 34 برسوں سے مہمان ٹیم بھارت میں پہلا ون ڈے سیریز جیتنے کا انتظار کر رہی ہے۔ آج کےمیچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 34.3 بال پر آوٹ ہوگئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کی جانب سے محمد سمیع نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی، جب کہ واشگنٹن سندر، ہاردک پانڈیا، محمد سراج اور کلدیپ یادوں نے بالترتیب دو، دو، ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔