اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ بھارت خواتین کرکٹ سیریز: پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹمی بیومونٹ کے ناقابل شکست 87 اور نتالی شیور کے 74 رنز کی بدولت اتوار کو کھیلے گئے پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

By

Published : Jun 29, 2021, 1:13 PM IST

england deflate india in 1st odi by 8 wickets
پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست

انگلینڈ کی ٹمی بیومونٹ (87) اور نٹالی شیور (74) کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے اتوار کو برسٹل میں کھیلے گئے پہلے یک روزہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے اپنی عمدہ بلے بازی کی بنیاد پر 34.5 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

انگلینڈ نے لارین ہل (16) اور ہیدر نائٹ (18) کی وکٹیں گنوا دیں۔ تیمی نے 87 گیندوں کا سامنا کیا اور 11 چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ نٹالی نے 74 گیندوں میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ہندوستان کی جانب سے جھولن گوسوامی اور ایکتا بشت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 30 جون کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل بھارت کی تجربہ کار بلے باز اور کپتان میتھالی راج کی شاندار نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ کے سامنے 202 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای میں ہوگا: بی سی سی آئی

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے میتھالی کی عمدہ اننگز کی بدولت 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 201 رن بنائے تھے، متھالی نے 108 گیندوں میں سات چوکے کی مدد سے 72 رنز بنائے اس کے علاوہ پونم راؤت نے 32 رنز اور ڈپٹی شرما نے 30 ​​رنز بنائے تھے۔

پونم نے 61 گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے لگائے جب کہ دیپٹی نے 46 گیندوں میں تین چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ پوجا واسٹراکر اور شیفالی ورما نے 15-15 رنز کی اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلیسٹن نے 40 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیترین برونٹ اور انیا سبروسول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details