چٹگانگ: چٹگانگ ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن ہے۔ میزبان بنگلہ دیش کی پوری ٹیم بھارت کے 404 رنز کے جواب میں 150 پر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن بھارتی گیند باز خاص طور پر چائنا مین اسپنر کلدیپ یادیو اور تیز گیند باز محمد سراج نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے دن عبادت حسین کی صورت میں اپنا پانچواں شکار بنایا۔ کلدیپ بنگلہ دیش میں کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھارت اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں کلدیپ کا یہ تیسرا فائفر (5 وکٹ) ہے۔ Kuldeep Yadav bags five-wicket, Bangladesh all out for 150
اس قبل بھارت نے کلدیپ یادو (17/4) اور محمد سراج (3/14) کی عمدہ گیند بازی کی مدد سے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو بنگلہ دیش کے آٹھ وکٹ 133 رن پر گرادیے۔ ہندوستان کے 404 رنوں کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی شروعات اچھی نہیں رہی اور محمد سراج نے نظم الحسن شانتو کو اننگ کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ سراج نے لٹن داس (24) اور ذاکر حسن (20) کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹنے کے بعد مشفق الرحیم (28) ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن کلدیپ نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ اس کے علاوہ کلدیپ نے شکیب الحسن، نور الحسن اور تیج الاسلام کو بھی آؤٹ کیا۔
دن کا کھیل ختم ہونے پر مہدی حسن میراز (16 ناٹ آؤٹ) اور عبادت حسین (13 ناٹ آؤٹ) وکٹ پر موجو دہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو فالو آن کا خطرہ ہے۔