اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh Test بھارت نے بنگلہ دیش کو 513 رنز کا ہدف دیا

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے دوسری اننگز 258 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی جس کے بعد بنگلہ دیش کو 513 رنز کا ہدف ملا ہے۔ India Declare At 258/2 vs Bangladesh

India vs Bangladesh, 1st Test, Day 3 :India Declare At 258/2 vs Bangladesh
بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیش کو 513 رنز کا ہدف

By

Published : Dec 16, 2022, 4:05 PM IST

چٹگانگ:بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج مقابلے کا تیسرا دن ہے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت نے دوسری اننگز 258 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ اب بنگلہ دیش کو 513 رنز کا ہدف ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کو جیت کے لیے 10 وکٹیں درکار ہیں۔ India Declare At 258/2 vs Bangladesh

چیتیشور پجارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 130 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 13 چوکے لگائے۔ پجارا کی سنچری کے ساتھ ہی کپتان راہل نے بھارت کی اننگز ڈکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں بھارت نے دو وکٹوں پر 258 رنز بنائے۔ اب بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔ میچ میں دو دن سے زیادہ کا کھیل باقی ہے، بھارت کو جیت کے لیے 10 وکٹیں درکار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز درکار ہیں۔

اس قبل میزبان بنگلہ دیش کی پوری ٹیم بھارت کے 404 رنز کے جواب میں 150 پر آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن بھارتی گیند باز خاص طور پر چائنا مین اسپنر کلدیپ یادیو اور تیز گیند باز محمد سراج نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ چائنا مین اسپنر کلدیپ یادو نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے دن عبادت حسین کی صورت میں اپنا پانچواں شکار بنایا۔ کلدیپ بنگلہ دیش میں کسی ٹیسٹ میچ میں پہلی بار پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھارت اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں کلدیپ کا یہ تیسرا فائفر (5 وکٹ) ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details