نئی دہلی: آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹریوس ہیڈ نے اندور میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں جارحانہ رویہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب وہ اندور میں یکم مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کے ساتھ اننگز کا آغاز نہیں کر سکیں گے۔ وہ ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ وہیں ناگپور میں پلیئنگ الیون میں جگہ نہ ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹریوس ہیڈ نے کہا یہ کچھ ایسا تھا جس کی امید نہیں تھی۔
انہوں نے کہاکہ اس پر کافی بحث ہوئی۔ اس پر سب کے مختلف رائے ہے۔ وہ کوچنگ اسٹاف اور سلیکٹرز کا احترام کرتے ہیں، ان کا سلیکٹرز کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہونے کے اگلے دن انہوں نے خود سے کہا کہ وہ اب بھی ٹور پر ہیں اور آسٹریلیا کے لیے کھیل رہے ہیں۔ وہ اب بھی وہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہین مقابلہ کرنا اور کھیلنا پسند ہے۔ لیکن ایک اور طریقہ ہے جس میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کر سکتا ہوں اور اپنے موقع کے لیے بہتر تیاری کر سکتا ہوں۔ وہ اب بھی محسوس کرتے ہیں وہ بہترین جگہ پر ہیں، یہ صرف ایک ہفتہ تھا جو ان کے حق میں گیا۔' ٹیسٹ میچ میں پہلی بار اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ہیڈ نے جارحانہ بلے بازی کی اور میچ کے دوسرے دن بھارتی اسپنرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔ تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد پہلی ہی گیند پر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت نے مقابلہ سخت کردیا۔ ہیڈ نے کہاکہ کوٹلہ میں دوسری اننگز میں ان کے 43 رنز نے انہیں بہت زیادہ اعتماد دیا۔