اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Australia T20 Series آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا - آسٹریلیا کا بھارت دورہ

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Australia Tour of India

India vs Australia T20 Series
بھارت آسٹریلیا ٹی 20 سیریز

By

Published : Sep 20, 2022, 7:11 PM IST

موہالی:ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیائی ٹیم تی ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے بھارت آئی ہوئی ہے۔ اس سیریز کا پہلا میچ موہالی میں پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئی ایس بِندرا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ India vs Australia T20 Series

بھارت (پلیئنگ الیون): روہت شرما(کپتان)، کے ایل راہُل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، امیش یادیو، یُزویندر چاہل

آسٹریلیا (پلیئنگ الیون): ایرون فنچ (کپتان)، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، گلین میکسویل، جوش انگلس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 کو اب صرف ایک ماہ باقی ہے۔ اس سے قبل تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں ٹیم انڈیا آج سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز کھیلے گی اور پہلا میچ آج موہالی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں کپتان روہت شرما، کوچ راہل دراوڈ اور ٹیم انتظامیہ T20 ورلڈ کپ سے قبل کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ مضبوط پلیئنگ الیون کے ساتھ ورلڈ میں دعویداری پیش کریں گے۔

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پلیئنگ پر سوال اٹھ رہے تھے۔ سابق کرکٹرز نے الزام لگایا تھا کہ روہت شرما اب تک پلیئنگ الیون کا انتخاب نہیں کر پائے ہیں۔ ساتھ ہی کپتان روہت نے کہا تھاکہ وہ T20 ورلڈ کپ سے قبل تمام تجربات کرنا چاہتے ہیں، تاکہ ان کے پاس کافی آپشن موجود ہوں۔ تاہم اب بھارت ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کئی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کو آزما سکتی ہیں اور ٹیم انتظامیہ اپنی تیاریوں کو عملی جامہ پہناسکتی ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد بھارت کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ حالانکہ بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکتا تھا، لیکن اس نے افغانستان کے خلاف میچ جیت لیا تھا۔ سری لنکا نے پاکستان کو ہرانے کے بعد ایشیا کپ جیتا ہے۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین یک روزہ میچوں اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 28 ستمبر سے شروع ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details