اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia India 3rd Test Result اندور ٹیسٹ ڈھائی دن میں ختم، بھارت کو نو وکٹوں سے شکست - Australia beat India by 9 wickets in 3rd Test

آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو صرف ڈھائی دن میں شکست دی۔ شکست کے باوجود بھارتی ٹیم 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ Australia beat India by 9 wickets in 3rd Test

India vs Australia highlights: Australia beat India by 9 wickets in 3rd Test
اندور ٹیسٹ ڈھائی دن میں ختم، بھارت کو نو وکٹوں سے شکست

By

Published : Mar 3, 2023, 11:16 AM IST

Updated : Mar 3, 2023, 11:32 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارتی ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے 76 رنز کے ہدف دیا تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم تیسرے دن پہلے سیشن میں ہی شاندار فتح درج کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ ٹیسٹ میچ صرف دو چوتھائی دنوں میں ختم ہو گیا۔ شکست کے باوجود بھارتی ٹیم 4 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ ٹیم انڈیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے تاریخی کارکردگی کی ضرورت تھی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ جب کسی ٹیم نے اتنے چھوٹے اسکور کا دفاع کیا ہو۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے ایسا کرنا کسی کرشمہ سے کم نہ تھا۔ لیکن روہت شرما کی ٹیم تاریخ بنانے سے ناکام رہی۔

ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے چوتھی اننگز میں 76 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر با آسانی حاصل کر لیا، تاہم ایک وقت بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے عثمان خواجہ کو دوسری گیند پر پویلین بھیج کر بھارتی شائقین کی امیدیں بڑھا دیں۔ پہلے 11 اوورز میں بھارتی اسپنرز نے بھی موثر گیند بازی کی لیکن 12ویں اوور میں گیند کو تبدیل کر دیا گیا۔ گیند بدلتے ہی حالات بدل گئے۔ ٹریوس ہیڈ اور مارنس لابوشین ناٹ آوٹ لوٹے۔ سیریز کا آخری میچ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ اس فتح کے باوجود کینگرو ٹیم 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے پیچھے ہے۔ کینگرو ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 76 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 1 وکٹ پر 78 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے جب کہ لابوشین 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

دوسرے دن بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 163 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کے لیے دوسری اننگز میں چیتشور پجارا نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیوی ٹیم کی جانب سے آف اسپنر نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں بھارت کے 109 رنز کے جواب میں 197 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 88 رنز کی برتری حاصل تھی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 3, 2023, 11:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details