اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Australia 3rd Test بھارت مسلسل چوتھی مرتبہ بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا - بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے صبح ساڑھے 9 سے کھیلا جائے گا۔ بھارت تیسرا ٹیسٹ جیت کر مسلسل چوتھی مرتبہ بارڈر -گواسکر ٹرافی جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا۔ Border-Gavaskar Trophy

بھارت مسلسل چوتھی مرتبہ بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا
بھارت مسلسل چوتھی مرتبہ بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے کے مقصد کے ساتھ اترے گا

By

Published : Feb 28, 2023, 10:37 AM IST

اندور: چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دو۔صفر سے آگے چل رہی ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف یکم مارچ سے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں تیسرا ٹیچ میچ جیتنے کے ہدف کے ساتھ ہی مسلسل چوتھی بار بارڈر-گاوسکر ٹرافی پر قبضہ کرنے اترے گی جبکہ آسٹریلیا یہ میچ جیت کر 19 سال میں ہندوستان کی سرزمین میں دوسری جیت درج کرنا چاہے گا۔ یہ میچ بھارتی ٹیم کے لئے اہم ہے اور اس کا مقصد تیسرا ٹیسٹ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا۔ بھارت اس مقابلے کے لئے اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ اترے گا جبکہ آسٹریلیا کےکپتان پیٹ کمنز خاندانی وجوہات کی وجہ سے آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ ان کی جگہ نائب کپتان اسٹیو اسمتھ ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ کمنز تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کمنز کی جگہ مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔

اسٹارک کا بھارت میں گیند بازی کا ریکارڈ کچھ خاص نہیں ہے لیکن انہوں نے یہاں 4 ٹیسٹ میں بلے سے 263 رنز بنائے ہیں، اس دوران بولنگ میں انہیں صرف 7 وکٹیں حاصل ہوئیں۔ ٹیم انڈیا ہمیشہ ہی گھر پر ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی دونوں کے درمیان ہوم گراؤنڈ پر 52 میچ کھیلے گئے۔ ہندوستان نے 23 جیتے اور آسٹریلیا نے 13 جیتے۔ ایک میچ ٹائی اور 15 ڈرا ہوا۔ اندور میں دونوں کے درمیان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہوا تھا لیکن ہندوستان نے یہاں 2 میچ کھیلے اور دونوں میں فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 104 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے 32 اور آسٹریلیا نے 43 میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور 28 بھی ڈرا ہوئے۔

اندور کے ہولکر اسٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ فرینڈلی تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں اب تک 2 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں، دونوں میں ہندوستان نے پہلی اننگز میں کافی رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 557 اور بنگلہ دیش کے خلاف 493 رنز بنائے۔یہاں وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اور میانک اگروال نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اندور کو ایک بار پھر بیٹنگ دوستانہ پچ ملنے کی امید ہے۔ جب کہ بلے بازوں کو پہلے 2 دن مدد ملے گی، اسپنرز کو آخری 2 دنوں میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ موسم کی بات کی جائے تو یکم مارچ کو اندور میں درجہ حرارت 19 سے 33 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ بارش نہیں ہوگی اور پانچوں دن دھوپ رہے گی۔ سردی تقریباً ختم ہونے کی وجہ سے تیز گیند بازوں کو صبح کے وقت کوئی مدد ملنے کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia آسٹریلوی بلے باز اندور ٹیسٹ میں جارحانہ بلے بازی کیلئے تیار

سیریز کے ٹاپ پرفارمرز کی بات کریں تو گیندبازسرفہرست ہیں۔ لیکن، سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے سیریز کے 2 میچوں میں سب سے زیادہ 183 رنز بنائے ہیں۔ ان میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔ اکشر پٹیل 158 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لابوشین نے سب سے زیادہ 119 رنز بنائے۔ پہلے 2 ٹیسٹ میں ہندوستان کے رویندرجڈیجہ اور روی چندرن اشون نے کینگرو بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ جڈیجہ نے سیریز کے 2 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشون نے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اس سیریز میں ڈیبیو کرنے والے ٹاڈ مرفی 10 وکٹیں لے کر ٹیم کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازہیں۔ نیتھن لیون نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ بھارت وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details