اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گائیکواڈ کی سنچری رائیگاں، میکسویل کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا کامیاب

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سامنے 223 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ جس کو آسٹریلیا نے میکسیول کی سنچری کی بدولت پانچ وکٹ کھو کر آخری گیند پر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ میکسیول نے 8 چوکے اور 8 چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔India vs Australia 3rd T20I

India vs Australia, 3rd T20I
میکسویل کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا کامیاب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 7:19 PM IST

Updated : Nov 28, 2023, 10:56 PM IST

گوہاٹی: بھارت کے سلامی بلے باز رتوراج گائیکواڈ کی 123 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت منگل کو تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس ہدف کو آسٹریلیا نے آخری گیند پر 5 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے میکسویل نے شاندار سنچری اسکور کیا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں کامیابی مل سکی اور سیزیز کو بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں اب بھارت دو ایک سے آگے ہے۔

اس سے قبل برساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے کپتان میتھیو ویڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ہی اوور میں چھ رنز پر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا دیا۔ جیسوال کو بہرنڈورف نے ویڈ کے ہاتھوں کیچ کرایا، اس وقت ٹیم کا اسکور محض 14 رن تھا۔ تیسرے اوور میں ایشان کشن کو کین نے اسٹوئنس کے ہاتھوں کیچ کر اکے پویلین بھیج دیا۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان سوریہ کمار یادو نے رتوراج کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 57 رنوں کی شراکت قائم کی۔ 11ویں اوور میں ہارڈی نے سوریہ کمار یادو کو 39 رنز پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو تیسرا دھچکا دیا۔ یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے تلک ورما نے رتوراج کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے باز آخر تک کریز پر موجود رہے۔

رتوراج نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی پہلی بین الاقوامی ٹی 20 سنچری بنائی۔ وہ 57 گیندوں میں 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ تلک ورما 24 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف شاٹس لگائے اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 222 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈورف اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

بھارتی ٹیم نے آج کے میچ میں ایک تبدیلی کی تھی۔ رائٹ آرم فاسٹ بولر مکیش کمار آج شادی کرنے والے ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کا میچ کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر اویش خان کو پلیئنگ 11 میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی تھیں۔ تاہم یہ تبدیلیاں اس لیے بھی ہوئی ہیں کہ آسٹریلیا نے موجودہ ٹیم میں ورلڈ کپ کا حصہ بننے والے 6 کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ اب صرف ٹریوس ہیڈ اور مکسویل ہی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ورلڈ کپ فائنل میں پلیئر آف دی میچ بننے والے ٹریوس ہیڈ آج پہلی بار سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انڈیا (پلیئنگ الیون): یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، تلک ورما، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، اویش خان، پرسدھ کرشنا

آسٹریلیا (پلیئنگ الیون): ٹریوس ہیڈ، ایرون ہارڈی، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر/کپتان)، نیتھن ایلس، جیسن بہرنڈورف، تنویر سنگھا، کین رچرڈسن

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Nov 28, 2023, 10:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details