اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Vs Australia 3rd ODI آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

راجکوٹ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنئیشنل کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے کپتان روہت شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں چند تبدیلیاں ہوئیں ہیں ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 1:34 PM IST

راجکوٹ:سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ میں کھیلا جا رہا ہے۔اس میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کے سامنے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کا مشکل چیلنج ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل تین صفر سے ون ڈے سیریز جیت کر دوسری ٹیموں پر نفسیاتی برتری حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔

سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کلدیپ یادو میدان میں نظر آئیں گے جب کہ ان فارم بلے بازوں شوبھمن گل، شاردول ٹھاکر اور محمد شامی کو آرام دیا جائے گا۔ ہندوستان پہلے دو میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے، اس لیے اس کی کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر ورلڈ کپ سے قبل نفسیاتی برتری حاصل کرے۔

دوسری جانب اپنے اہم گیندبازوں کے بغیر پہلے دو میچ کھیلنے والی آسٹریلیا کا ارادہ میزبان ٹیم کو ان کے گھر پر شکست دے کر نہ صرف اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا بلکہ یہاں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی تیز کرنا ہوگا۔ بلے بازوں کے لیے موزوں ایس سی اے پچ پر رن کی بارش تماشائیوں میں جوش و خروش پیدا کرے گی، ایسی صورتحال میں گیندبازوں کو کڑے امتحان سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا پسند کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:India Australia 3rd ODI ہندستان راجکوٹ میں کلین سویپ کے ارادے سے اترے گا

اس سے قبل اس گراؤنڈ پر ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں ہندستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مجموعی طور پر ایک بار پھر رنوں سے بھری اس پچ پر بڑا اسکور دیکھنے کو ملے گا۔ یہاں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو ہاتھ کھولنے کا کافی موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details