نئی دہلی: باڈر گواسکر ٹرافی کے تحت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ اتوار کو تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 113 رنز بنا سکی۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا۔ اب یہ میچ پوری سے یک طرفہ ہوگیا ہے۔ تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسی کے ساتھ مجموعی برتری 114 رنز ہے۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا ہے۔ رویندر جڈیجہ نے 7 اور آر اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ اس کے بعد سمتھ 9 رنز بنانے کے بعد آر اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مارنس لابوشین، جو اچھی تال میں نظر آرہے تھے، 35 رنز بنانے کے بعد رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ رینشا صرف 2 رنز بنا سکے اور اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پیٹر ہینڈ کومب نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی۔ دوسری اننگز میں وہ صفر رن بنا کر جڈیجہ کا شکار بنے۔ کمنز صفر کے اسکور پر جڈیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جڈیجہ نے ایلکس کیری کو بھی 7 کے اسکور پر پویلین بھیجا۔