اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs AUS1st Test بھارتی گیند بازوں کے سامنے آسٹریلوی بلے باز بے بس، اشون نے لیے پانچ وکٹ - آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹی

ناگپور ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن ہے۔ بھارتی ٹیم تیسرے دن کھانے کے وقفے سے قبل پہلی اننگز میں 400 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل تھی۔ دوسری اننگز میں بھی آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ عثمان خواجہ چار رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ وہیں نو وکٹ کے نقصان پر آسٹریلیا کا اسکور 88 رنز۔ IND vs AUS1st Test

India vs Australia 1st Test Day 3: Ravichandran Ashwin removes Usman Khawaja early
دوسری اننگ کے شروعات میں آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا

By

Published : Feb 11, 2023, 12:47 PM IST

Updated : Feb 11, 2023, 2:19 PM IST

ناگپور: آسٹریلیا کے لیے ناگپور ٹیسٹ مشکل ہوتا جارہا ہے۔ روی چندرن اشون اپنی گیند بازی سے پانچ آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین لوٹا چکے ہیں۔ اس اننگز میں اشون نے اب تک پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں جڈیجہ دو، محمد شامی ایک اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کیے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ناگپور ٹیسٹ کا آج تیسرا دن ہے۔ آسٹریلیا نے یہاں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 177 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 400 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ کپتان روہت شرما کی سنچری کے علاوہ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل کی اننگز نے ٹیم انڈیا کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

تیسرے دن بھارت نے 321/7 کے اسکور سے آغاز کیا، رویندر جڈیجہ کی وکٹ شروع میں ہی گر گئی۔ لیکن اکشر پٹیل نے ایک سرے سے مورچہ سنبھالے رکھا، پہلے محمد شامی اور بعد میں محمد سراج نے اکشر کا خوب ساتھ دیا۔ محمد شامی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

ناگپور کے ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ چار میچوں کی سیریز کا آج تیسرا دن ہے۔ بھارت نے اس ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن کافی حد تک مضبوط کر لی ہے۔ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل تھی۔ آف اسپنر ٹوڈ مرفی نے سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اکشر پٹیل 84 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ رویندر جڈیجہ نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے خلاف اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے کپتان روہت شرما نے دوسرے دن ریکارڈ سنچری اننگز کھیلی۔ دوسری اننگز میں بھی آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ عثمان خواجہ 4 رنز بنانے کے بعد آر ایشون کے بال پر آوٹ ہوگئے۔ جب کہ فاسٹ بولر محمد شامی نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا پہلا اوور کرایا۔ انہوں نے اوور میں 2 نو بالز کروائیں۔ اوور کے بعد سکور بغیر کسی وکٹ کے 3 رنز ہے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاندار شروعات کیے۔ انہوں نے 56.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 212 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار سنچری کھیلی۔ اپنی اننگز میں ان کے بلے سے 15 چوکے اور دو شاندار چھکے نکلے۔ روہت شرما سنچری کی اننگ کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے بھارت کے 10ویں کپتان بن گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے پاس بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ایک خاص ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 11, 2023, 2:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details