نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کو 177 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 7 وکٹوں پر 321 رنز بنا لیے ہیں۔ دوسرے دن کے کھیل میں کپتان روہت شرما نے سنچری اسکور کی، جب کہ رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت کو 144 رنز کی برتری حاصل ہے۔ جڈیجہ 66 جبکہ اکشر 52 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
بھارت نے ناگپور ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلوی ٹیم کو 177 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پچ پر جہاں آسٹریلوی بلے باز رنز کے لیے جد جہد کرتے ہوئے نظر آئے وہیں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ روہت اور کے ایل راہل کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری کی۔ ٹیم انڈیا کے لیے دوسرا دن بہت اہم ہونے والا ہے۔ بھارت کو دوسرے دن کے آغاز میں احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔ ٹیم انڈیا کو بڑی برتری کی تلاش ہوگی۔ دوسری اننگز میں اس پچ پر بیٹنگ آسان نہیں ہوگی۔