تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اس کے کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 276 رنوں کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوشکا فرنانڈو نے 50 رنز اور چریتھ اسالنکا نے 65 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیلی۔
پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی رہی اور سلامی بلے باز اوِشکا فرنانڈو اور منود بھانوکا نے پہلے وکٹ کے لیے 77 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے بہتر اسکور کی بنیاد رکھی۔