اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انڈیا-سری لنکا یک روزہ سیریز: بھارت کو 263 رنوں کا ہدف

بھارت اور سری لنکا کے مابین جاری یک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔

انڈیا۔سری لنکا یک روزہ سیریز
India tour of Sri Lanka

By

Published : Jul 18, 2021, 8:10 PM IST

تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اس کے کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 262 رنوں کا ہدف دیا۔

بشکریہ ٹویٹر

پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی رہی اور سلامی بلے باز اوِشکا فرنانڈو اور منود بھانوکا نے پہلے وکٹ کے لیے 49 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے بہتر اسکور کی بنیاد رکھی۔

بڑے اسکور کی جانب گامزن اس جوڑی کو چائنا مین گیند باز کُلدیپ یادو نے فرنانڈو کو آؤٹ کر کے توڑا۔ فرنانڈو نے 35 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ اس کے بعد بھانوکا راجپکسا کریز پر آئے اور 24 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ دوسرے سلامی بلے باز منود بھانوکا بھی 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دھننجئے ڈی سلوا نے 14 رنز بنائے۔

اچھی شروعات کے بعد بھی سری لنکا کا اسکور 117 رنز پر 4 وکٹ ہوگیا تھا، اس کے بعد مڈل آرڈر اور لوور آرڈر میں چریتھ اسالنکا نے 38 رنز، داسون شناکا نے 39 رنز اور چمیکا کرونارتنے نے 43 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

بھارت کی جانب سے دیپک چہر، یزویندر چہل، اور کُلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرونال پانڈیا اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details